1 اگست 2016 - 13:45
شام میں روس کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ / 5 افراد ہلاک + تصاویر(+18)

روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کا ہیلی کاپٹر امداد پہنچانے کے بعد حمیمیم ہوائی اڈے پر واپس آرہا تھا جسے دہشت گردوں نے ادلب میں نشانہ بنا کر گرادیا ہے ہیلی کاپٹر میں 5 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کا ہیلی کاپٹر امداد پہنچانے کے بعد حمیمیم ہوائی اڈے پر واپس آرہا تھا جسے دہشت گردوں نے ادلب میں نشانہ بنا کر گرادیا ہے ہیلی کاپٹر میں 5 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گردوں نے روسی ہیلی کاپٹر کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ حلب میں امدادی سامان پہنچاکر واپس آرہا تھا، حملے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 5 افراد سوار تھے جو ہلاک ہوگئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169